ترکیہ میں کار میں ہونے والے بم دھماکے میں 8پولیس اہلکار زخمی ہوگئے،عرب میڈیا کے مطابق دھماکا جمعہ کیجمعہ کی صبح ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے دیارباقر میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 8پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا تھاکہ سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں بم نصب تھا، گاڑی میں صبح 5بجے کے قریب دھماکا ہوا جس کی زد میں قریب سے گزرنے والی پولیس وین بھی آئی،صوبائی گورنر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کوئی شدید زخمی نہیں ہوا تاہم پولیس کی بس میں سوار 9سکیورٹی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے،ترک وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ دھماکے کے بعد دو مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جن پر دھماکے کی سہولت کاری کا شبہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی