i بین اقوامی

ترکیہ کی شام میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت 'حملوں میں 9 شہری ہلاک اور 70 زخمی ہوئے تھےتازترین

November 08, 2022

ترکیہ نے شام کے صوبہ ادلیب میں بے گھر افراد کے 3 کیمپوں کو نشانہ بنانے والے حملوں جس میں 9 شہری ہلاک اور 70 زخمی ہوئے ہیں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے مذکورہ حملوں کے حوالے سے تحریری بیان جاری کیاہے۔ بیان میں ان حملوں کی، جن میں 9 شہری ہلاک اور 70 زخمی ہوئے، کی شدید مذمت کی گئی، بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے خطے میں امن برقرار رکھنے اور کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، اور انسانی صورت حال کو مزید خراب کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔بیان میں، جس میں متعلقہ فریقوں کو موجودہ معاہدوں کی پاسداری کرنے اور شہریوں کے خلاف حملے بند کرنے کی دعوت دی گئی، اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکی خطے میں امن برقرار رکھنے، شامی تنازعے کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور ضرورت مندوں تک انسانی امداد بلا تعطل پہنچائی جاتی رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی