ترکیے کے جنوبی علاقے میں انٹرسٹی بسل کا تین گاڑیوں سے بدترین تصادم کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق اور 39زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق ترکیے کے وزیرداخلہ علی یرلیکیا نے بتایا کہ مرکزی شاہراہ پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب انٹرسٹی بس دیگر 3گاڑیوں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔وزیرداخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بس استنبول سے دیارباقر جا رہی تھی کہ میرسین شہر کے قریب ضلع تارسوس شاہراہ پر ایک ٹرانسپورٹ ٹرک اور دیگر دو گاڑیوں کو کچل دیا۔حکومت کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی