i بین اقوامی

ترکیہ کا عالمی برادری سے نسل کشی روکنے کیلئے اسرائیل کی مدد بند اور اس پر پابندیاں لگانے کا مطالبہتازترین

October 16, 2024

ترکیہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری مشرق وسطی کو جنگ میں جھونکنے کے باعث اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرے اور اس کی حمایت اور مدد میں کمی کی جائے۔ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیضان نے حکمران جماعت کے ایک وفد سے فلسطینی ریاست کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری نسل کشی روکنے کے لیے اسرائیل کی مدد بند کرے اور اس پر پابندیاں لگائے وزیر خارجہ ترکیہ کا کہنا تھا ہم مطالبات کرتے کرتے اور مذمت کرتے کرتے محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے پاس الفاظ ختم ہوگئے۔ بین الاقوامی سفارت کاری اور بین الاقوامی سیاست میں جو ممکن تھا وہ ہو چکا۔ اب ہمیں ضرور اسرائیل کے خلاف پابندیاں لگانا ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی