نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ ترکیہ فن لینڈ سویڈن دائمی مشترکہ میکانزم کو دوبارہ فعال کرنا ضروری ہے،اسٹالٹن برگ نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں وزیر اعظم الف کرسٹرشن کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی،پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ہم نے کرسٹرشن کے ساتھ سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنت کے حتمی شکل اختیار کرنے کے موضوع پر بات چیت کی،یہ موضوع ہماری اہم ترین ترجیح ہے اور ہم اس میں پیش رفت حاصل کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے سکیورٹی اندیشے جائز ہیں۔ کسی بھی نیٹو اتحادی کو اس قدر زیادہ دہشت گردانہ حملوں کا سامنا نہیں ہوا،اسٹالٹن برگ نے کہا کہ سویڈن کا، ترکیہ کی اسلحہ درآمد سے پابندیاں ہٹانا بھی ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے، اسٹالٹن برگ نے صدر رجب طیب ایردوان کے، ترکیہ۔فن لینڈ سویڈن کے درمیان مشترکہ طریقی کار طے کئے جانے کے لئے بلائے گئے اجلاس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سویڈن اور فن لینڈ نے ویلنیوس میں جولائی کو متوقع سربراہی اجلاس تک ، رکنیت کی خاطر متعدد اقدامات کئے ہیں لیکن میں رکنیت کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دینا چاہتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی