i بین اقوامی

ترکیہ کے حالیہ انتخابات کے ٹرن آئوٹ نے یورپ کو پیچھے چھوڑ دیاتازترین

May 16, 2023

ترکیہ کے حالیہ انتخابات کے ٹرن آئوٹ نے یورپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، 14مئی کے صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں ٹرن آئوٹ 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا،یورپی ممالک میں ہونے والے انتخابات میں شہریوں کی شرکت 65فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے،اٹلی میں ستمبر 2022 کے عام انتخابات میں 63فیصد ووٹر ٹرن آئوٹ رہا جبکہ فرانس میں ہونے والے جون 2022 کے عام انتخابات میں شہریوں کی شرکت کی کم ترین شرح 48فیصد رپورٹ ہوئی،جرمنی میں 26ستمبر 2021 کے انتخابات میں 76فیصد رائے دہندگان نے حق رائے دہی کا استعمال کیا جبکہ بلغاریہ میں 40فیصد، پرتگال میں 57فیصد اور ہالینڈ میں 50.5فیصد ووٹرز نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی