i بین اقوامی

ترکیہ فلسطینی صدر کو پارلیمنٹ سے خطاب کے لئے مدعو کرے گا،سپیکر نعمان کورتولموشتازترین

August 01, 2024

ترکیہ نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی صدرمحمود عباس کو پارلیمنٹ سے خطاب کے لئے مدعو کرے گا،پارلیمنٹ کے سپیکر نعمان کورتولموش کے حوالے سے بتایا کہ ان کا ملک فلسطینی صدر محمود عباس کو آئندہ دنوں میں اپنی پارلیمنٹ سے خطاب کے لئے مدعو کرے گا۔کورتولموش نے کہاکہ اگر کوئی مسائل نہ ہوں تو ہم محمود عباس کو ترک پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی میں مدعو کریں گے اور وہ قانون سازوں کے سامنے مسئلہ فلسطین کی وضاحت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی