i بین اقوامی

ترکیہ، بس حادثے میں 6 افراد جاں بحق، 25 زخمیتازترین

October 18, 2024

ترکیہ کے وسطی صوبے اکسارے میں بس کے الٹنے سے 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اکسارے انقرہ موٹر وے پر بس کو حادثہ پیش آیا ہے، بس الٹنے سے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 25 زخمی ہوئے ہیں۔گورنر مہمت علی کمبوزوگلو کا کہنا ہے کہ یہ بس مغربی صوبے بالی سیر سے مسافروں کو وسطی ترکیہ کے مشہور سیاحتی مقام کپاڈو شیا کے علاقے میں لے جا رہی تھی۔یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ اکسارے انقرہ موٹر وے پر حادثہ کس وجہ سے پیش آیا۔گورنر مہمت علی کمبوزوگلو نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی