سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے جنرل سپروائزر ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے ترکیہ کے علاقے ہاتائے میں سعودی رضاکارانہ سمع پروگرام کا افتتاح کیا۔یہ ترکیہ میں زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے دنیا بھر میں کوکلیئر امپلانٹیشن اور سماعت کی بحالی کے لیے سب سے بڑا رضاکارانہ پروگرام ہے۔ایس پی اے کے مطابق اس پروگرام کا مقصد 120 کولیئر امپلانٹ سرجری کرنا اور زلزلے سے متاثر ہونے والے شامی اور ترک بچوں میں 375 آلہ سماعت تقسیم کرنا ہے۔اس پروگرام سے زلزلے سے متاثرہ 495 شامی اور ترک بچے فائدہ اٹھائیں گے۔ جبکہ کوکلیئر امپلانٹیشن کے شعبے میں 24 رضاکارانہ پروگراموں سے 940 افراد مستفید ہوں گے۔ سعودی عرب نے ترکیہ کی ریاست غازی عنتاب میں بھی سعودی رضاکارانہ سمع پروگرام شروع کیا ہے۔ اس میں 24 کوکلیئر امپلانٹ پروگرام اور چھ دیگر رضاکارانہ پروگرام شامل ہیں۔کے ایس ریلیف ترکیہ کے صوبہ ہاتائے کے شہروں ریحانلی اور کریخان کا دورہ کیا تاکہ ایجنسی کے پروگراموں میں حصہ لینے والے رضاکاروں کے کام کا معائنہ کیا جا سکے جو گزشتہ سال فروری میں ترکی اور شام کے کچھ حصوں میں آنے والے زلزلوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کر رہے تھے۔ . (SPA)کے ایس ریلیف ترکیہ کے صوبہ ہاتائے کے شہروں ریحانلی اور کریخان کا دورہ کیا تاکہ ایجنسی کے پروگراموں میں حصہ لینے والے رضاکاروں کے کام کا معائنہ کیا جا سکے جو گزشتہ سال فروری میں ترکی اور شام کے کچھ حصوں میں آنے والے زلزلوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کر رہے تھے۔ . ڈاکٹر الربیہ نے ترکیہ کے شہر الریحانیہ میں مصنوعی اعضا کی فراہمی کے لیے رضاکارانہ طبی پروگرام کا آغاز کیا۔اس پروگرام کا مقصد زلزلے سے متاثرہ افراد کو صحت کی بنیادی خدمات فراہم کرنا ہے۔علاوہ ازیں ایک دوسرے پروگرام کے تحت تین علاقوں میں ایک ہزار عارضی رہائشی یونٹ فراہم کیے جائیں۔ اس سے پانچ ہزار افراد مستفید ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی