روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد فوری اور معیاری امدادی کاروائیوں پر روسی ریسکیو سروسس کی خدمات کی تعریف کی ہے ،صدر پیوٹن نے صدارتی پیلس کریملن سے، روس وزارتِ ہنگامی حالات کو مخاطب کر کے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے،پیغام میں انہوں نے ترکیہ کے ضلع قاہرمان ماراش مرکز والے زلزلے کے بعد روس کی طرف سے، ترکیہ اور شام میں جاری امدادی کاروائیوں پر زور دیا اور کہا کہ گذشتہ ہفتے ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد روس وزارتِ ہنگامی حالات کے اہلکارمتاثرہ مقامات پر پہنچنے والے اولین امدادی عملے میں سے تھے۔ ہمارے امدادی کارکنوں، تربیت یافتہ کتوں والی ٹیموں، ڈاکٹروں اور ماہرین نفسیات نے 24گھنٹے بغیر کسی وقفے کے کام کیا۔ ہمارے فیلڈ ہسپتال بلاتاخیر قائم کر دئیے گئے اور منظم امدادی کاروائیوں کے نتیجے میں متعدد انسانوں کی جانیں بچا لی گئیں"پیوٹن نے اس بہترین کارکردگی پر روس وزارتِ ہنگامی حالات کی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی