i بین اقوامی

ترکیہ ایران کو اسرائیل پر جوابی حملے سے روکے، امریکہتازترین

August 13, 2024

امریکہ نے ترکیہ اور بعض دوسرے اتحادیوں سے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے قائل کریں کہ وہ اسرائیل پر جوابی حملہ کرنے سے رک جائے، عرب میڈیا کے مطابق ترکیہ کے لیے امریکی سفیر جیف فلیک نے کہا ہے کہ خطے میں ایران اور اس کے اتحادیوں، حماس اور حزب اللہ کے اسرائیل پر متوقع حملوں کا خوف ہے۔ ہم نے ترکیہ سمیت اپنے ان تمام اتحادیوں جن کے ایران سے تعلقات ہیں انہیں کہا ہے کہ وہ ایران کو کشیدگی کم کرنے کے لیے کہیں،جیف فلیک کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ترکیہ کے درمیان تعلقات اب بہتر ہیں۔ ترکیہ نے امریکہ اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں بھی اہم اور مفید کردار ادا کیا ہے، ترکیہ اس سلسے میں مذاکرات میں شریک نہیں تھا ، مگر اس نے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق لاجسٹکس میں اہم کردادر ادا کیا ہے،امریکی سفیر نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورت حال کافی پریشان کن ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے بارے میں صدر اردگان کے بیانیہ سے ترکیہ کے لیے مشکلات بڑھی ہیں، امریکی سفیر نے ترکیہ کے راستے روس جانے والے فوجی مشینری کے بارے تشویش ظاہر کی ہے۔ ان کے بقول یہ امر امریکہ کے لیے مسلسل تشویش کا باعث ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی