ترکیہ کا خبر رسانی مواصلاتی سیارہ ترک سیٹ 6اے امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع کیپ کاناورال خلائی اسٹیشن سے خلا کے لیے روانہ ہوگیا ہے،ترک انجینئرز کی طرف سے تیارکردہ یہ مواصلاتی سیارہ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق نصف شب 12بجکر 20منٹ کے بجائے اڑھائی بجے اسپیس ایکس کے فالکن 9راکٹ کے ذریعے خلا کی جانب روانہ کیا گیا ،42ڈگری مشرق میں اس سیارے نے پرواز کرنا شروع کر دی ہے جو کہ تقریبا 1 ماہ خلا میں رہنے کے بعداپنا کام شروع کرنے کے قابل ہوگا،یہ سیارہ زمین سے 35786کلومیٹر دور کام کرے گا جو کہ ترکیہ کو 20عدد کے یوبینڈز پر فریکویئنسی ڈیٹا فراہم کرے گا،اس سیارے کا وزن 4229کلوگرام ہے جس کی استعداد 84کلوواٹ کے لگ بھگ ہے ۔اس سیارے کی کامیابی کے نتیجے میں دنیا کی 65فیصد آبادی خبر رسانی سے مستفید ہونے کے قابل ہو جائے گی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی