i بین اقوامی

تہران باور کرا چکا وہ ہماری سرزمین سے اسرائیل پر حملہ نہیں کرے گا،عراقی وزیر خا رجہتازترین

November 13, 2024

عراق نے کہا ہے کہ تہران باور کراچکا ہے کہ وہ ہماری سرزمین سے اسرائیل پر حملہ نہیں کرے گا۔ عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین کا کہنا ہے کہ ان کا ملک جنگ کے جغرافیے میں واقع ہے، ایران پر اور اس کے خلاف حملے جاری رہنے کا مطلب اس بات کا امکان ہے کہ عراق کی سرزمین اور فضائی حدود جنگ کے علاقوں کے ضمن میں آئے، لہذا ہم اس مسئلے سے خبردار کرتے ہیں۔عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عراقی حکومت کی ترجیح ہے کہ ملک کو کسی بھی حملے اور متوقع حالت جنگ سے دور رکھا جائے، ایران کے ساتھ مختلف سطحوں پر رابطے جاری ہیں خواہ وہ وزیراعظم، صدر یا پھر وزارت خارجہ ہو۔واضح رہے کہ عراقی حکومت نے حالیہ ا پنے ایک بیان میں باورکرایا تھا کہ اس کی سرزمین حملے کرنے یا جوابی کارروائی کے لیے ہرگز استعمال نہیں ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی