i بین اقوامی

طویل ترین خلائی پرواز ملتوی کر دی گئیتازترین

February 28, 2023

مشہور خلائی تحقیقی کمپنی سپیس ایکس کی جانب سے دو خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن بھیجنے کا پروگرام ملتوی کردیا گیا۔ ناسا نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے CREW-6 مشن کی روانگی کو ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مشن کے لیے نئی تاریخ مقرر کی جائے گی۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب اماراتی خلاباز سلطان النیادی ایک روسی اور دو دیگر کے ساتھ 6ماہ کے طویل مدتی مشن کے حصے کے طور پر پرواز میں شامل ہوئے ہیں،یہ ٹیم امریکی خلائی ایجنسی "ناسا" کے 69ویں مشن کے ایک حصے کے طور پر "Falcon 9"راکٹ کے ذریعے لے جانے والے "SpaceX Dragon Endeavour"خلائی جہاز پر کینیڈی سپیس سنٹر میں کیپ کیناورل سے لانچ ہونا تھی۔ مشن کے عملے نے لانچ ڈے کے لیے حتمی تیاریاں مکمل کر لی تھیں جبکہ فالکن 9راکٹ اور سپیس ایکس ڈریگن اینڈیور خلائی جہاز لانچ پیڈ پر رکھے گئے تھے،دریں اثنا سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ویڈیوز میں النیادی کو دکھایا گیا کہ وہ مشن کی لانچنگ سے قبل آخری لمحات میں اپنے بچوں کو الوداع کر رہے ہیں۔ ان کے اپنے بچوں کے ساتھ دل کو چھو لینے والے مناظر سامنے آئے، وہ گاڑی پر سوار نظر آئے اور انہوں نے بچوں کو الوداع کیا،النیادی نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اس کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے بڑی تیاری کی ہے ۔ وہ کہ رہے تھے کہ اب مرکزی عملے کے لیے لانچنگ کا عمل شروع ہو رہا ۔ خلائی جہاز میں داخلے اور مشن سوٹ پہننے کی درست نقالی کرنے کے لیے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ انیادی نے طے شدہ لانچنگ سے چند گھنٹے قبل مقامی میڈیا کو دیے گئے پریس بیانات میں یہ بھی کہا کہ ٹیم نے نفسیاتی تیاری کو بڑھانے کے لیے آخری دن کے اختتام پر کچھ مشقیں کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی