ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ نے زلزلے کے بعد سے اپنے تمام اداروں، اہلکاروں اور وسائل کو آفت زدہ علاقوں کے لیے متحرک کر دیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے زلزلہ سے متاثرہ صوبے ہتاے کا دورہ کیا اور اس موقع پر کہا کہ کسی کو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ ریاست اور قوم کے تمام وسائل کو زلزلہ زدہ علاقے کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے،اردوان نے کہا کہ ہم نے اپنی فوج، پولیس، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز، ماہرین تعلیم، تمام متعلقہ اداروں کے اہلکاروں اور اپنی تمام گاڑیاں، ہوائی جہاز سے لے کر ہیلی کاپٹروں اور بحری جہازوں کو اپنے زلزلہ زدگان کے لیے متحرک کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ کوئی ملک ایسا نہیں جو ترکیہ سے زیادہ تیزی سے ایسی تباہی کا سامنا کر سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی