واشنگٹن میں ایک کانفرنس میں شرکت کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کے سامنے ایک شخص نے "تم غزہ میں نسل کشی کے شراکت دار ہو" کے نعرے لگاتے ہوئے احتجاج کیا۔جو بائیڈن نے واشنگٹن میں اسلحہ کے تشدد کی روک تھام کے معاملے پر سالانہ طور پر منعقدہ "گن سینس یونیورسٹی" کانفرنس میں شرکت کی۔بائیڈن کی تقریر میں اس وقت خلل پڑا جب ہال میں موجود ایک شخص نے چیخ کر کہا، " تم غزہ میں نسل کشی میں برابر کے ملوث ہو۔کچھ دیر تک رکتے ہوئے بائیڈن نے مذکورہ شخص سے نالاں ہال میں موجود شرکا کو پرسکون کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچے مارے گئے ہیں، اس پر انہیں آواز اٹھانے کا حق ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی