ڈنمارک کے طلبا کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا۔غیر ملکیمیڈیا کے مطابق کوپن ہیگن یونیورسٹی نے اسرائیلی بستیوں میں کام کرنے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری روکنے کا فیصلہ کرلیا۔کوپن ہیگن یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو سرمایہ کاری روکیں گے۔ڈنمارک میں طلبا نے مئی کے شروع میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے غزہ احتجاجی کیمپ لگائے تھے۔طلبا کے احتجاج میں اسرائیل کے ساتھ مالی اور ادارہ جاتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی