حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی تیسری چین- سی ای ای سی نمائش اور بین الاقوامی اشیائے صرف میلے میں 10.5 ارب یوآن (تقریبا 1.5 ارب امریکی ڈالر) سے ز ائد مالیت کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ نمائش میں وسطی اور مشرقی یورپی ممالک کی مصنوعات پیش کی گئی تھیں۔ چین کے مشرقی شہر ننگ بو میں 16 سے 20 مئی تک منعقدہ تقریب میں غیرملکی اعانت سے چلنے والے 62 منصوبوں پردستخط ہوئے جس میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 17.78 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ یہ سرمایہ کاری کے اعتبار سے گزشتہ برس کی نسبت 17.7 فیصد زائد بھی ہے۔ دستخط شدہ معاہدوں میں سے 17 منصوبوں میں فارچیون 500 کمپنیاں اور سرکردہ صنعتیں شامل ہیں جو اعلی درجے کے سازوسامان کی تیاری ، بائیو میڈیسن اور ڈیجیٹل معیشت جیسے مختلف شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں۔ منتظمین کے مطابق نمائش میں سی ای ای سیز سے تقریبا 5 ہزار اقسام کا سامان نمائش کے لئے پیش کیا گیا جو تقر یب کے گزشتہ ایڈیشن کی نسبت 25 فیصد زائد ہے۔ رواں سال کی نمائش میں تقریبا 15 ہزار خریداروں اور 3 ہزار سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی جبکہ سی ای ای سیز کے 80 فیصد سے زیادہ نمائش کنندگان نے ایونٹ کے اگلے ایڈیشن میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ چین- سی ای ای سیز تعاون میکانزم کا قیام 2012 میں ہوا تھا جس کے بعد سے اس نے نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سال 2023 میں چین اور سی ای ای سی تعاون کی دوسری دہائی شروع ہوئی ہے ۔ دونوں فریق قریبی اقتصادی و تجارتی تعلقات کی امید کررہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی