i بین اقوامی

تیونس،مردہ خانوں میں لاوارث تارکین وطن کی لاشوں کے ڈھیر لگ گئےتازترین

September 06, 2023

تیونس کے مختلف ہسپتالوں کے مردہ خانوں میں غیر قانونی تارکین وطن کی لاشوں کے انبار لگ گئے اور گلی سڑی ان لاشوں سے تعفن پھیل رہا ہے، عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے جنوب مشرق میں واقع شہر قابس کے ہسپتال میں تعفن زدہ لاشوں کی بدبو کی وجہ سے طبی عملے کے بے ہوش ہونے کے واقعات دیکھنے میں آئے،مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منگل کو قابس میں علاقائی کونسل کی ہیلتھ کمیٹی کے سربراہ عصام الجابری نے تصدیق کی کہ صحارا افریقہ سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تقریبا 55لاشیں ہسپتال کے مردہ خانوں میں پڑی ہیں،انہوں نے وضاحت کی کہ مقامی حکام کی جانب سے جون کے وسط سے اجازت ملنے کے باوجود تقریبا 22لاشیں تدفین کی منتظر ہیں،انہوں نے انکشاف کیا کہ ہسپتال میں میتوں کے کمروں سے نکلنے والی بدبو کی وجہ سے طبی اور پیرا میڈیکل سٹاف کے بیہوش ہونے کے متعدد واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی