کینیڈا کی لبرل پارٹی نے تین بھارتی نژاد امیدواروں روبی ڈھلہ ، چندرا آریہ اور ویرش بنسال کو کینیڈا کی وزات عظمی کی دوڑ سے باہر کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق بھارتی اور کینیڈا کی ایس ایم ایز کی رپورٹ کے مطابق لبرل پارٹی کی قیادت نے ہندوستانی نژاد امیدواروں پر سکھ مخالف جذبات، ہم جنس پرستی اور بھارت کی غیر ملکی مداخلت کی حمایت کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ واضح رہے روبی ڈھلہ نہ صرف ایک کامیاب کاروباری اور سیاست دان ہیں بلکہ انہوں نے اداکاری کی دنیا میں بھی اپنا ہاتھ آزمایا ہے۔ فلم کیوں؟ سال 2003 میں ریلیز ہوئی تھی۔ کیوں؟ میں وہ بطور ہیروئن کام کرچکی ہیں۔یہ بھی یاد رہے کہ سبکدوش ہونے والے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ 9 مارچ 2025 کو نئے لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی