i بین اقوامی

تیل کو افراط زر کا ذمہ دار قرار دینا درست نہیں، سیکریٹری جنرل اوپیکتازترین

April 28, 2023

پیٹرول برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے سیکریٹری جنرل ھیثم الغیص نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم تیل مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ پیٹرول کے اہم شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو،عرب میڈیا کے مطابق الغیص نے توجہ دلائی کہ توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی جانب سے پیٹرول فیلڈ میں سرمایہ کاری بند کرنے کی اپیلوں سے مارکیٹ میں مزید ہلچل پیدا ہوگی،اوپیک کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ افراط زر کا ذمہ دار پیٹرول کو ٹھہرانا غلط ہے اور تکنیکی اعتبار سے یہ دعوی کسی طور درست نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی