صدارتی انتخاب میں رجب طیب اردوان کی تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد ملک بھر میں ان کے حامی سڑکوں پر نکل آئے، ہزاروں افراد استنبول میں ان کے گھر کے باہر جمع ہو گئے جہاں انہوں نے مختصر خطاب بھی کیا،کامیابی کے بعد انقرہ میں صدارتی محل کے سامنے لاکھوں لوگ تیسری مرتبہ منتخب ہونے کے بعد صدر اردوان کی وکٹری سپیچ سننے کیلئے پہنچ گئے،غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں رجب طیب اردوان کے حامی ہاتھوں میں ترکیہ کا پرچم اور اردوان کی تصاویر اٹھائے سڑکوں پر جھومتے نظر آئے، جبکہ کئی جگہوں پر تو لوگوں نے اپنی گاڑیوں پر بھی صدر اردوان کی بڑی تصویریں لگائی ہوئی تھیں،رجب طیب اردوان پہلی مرتبہ 2003میں بطور وزیر اعظم اقتدار میں آئے، جس کے بعد وہ دور مرتبہ ملک کے صدر بھی رہنے کے بعد تیسری مرتبہ صدارتی انتخاب میں کامیاب ہوچکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی