i بین اقوامی

طالبان حکومت نے مرد درزیوں پر خواتین کے کپڑے سینے پر پابندی عائد کردیتازترین

March 15, 2023

افغانستان میں طالبان حکومت نے مرد درزیوں پر خواتین کے کپڑے سینے پر پابندی عائد کردی،افغان میڈیا کے مطابق پروان صوبے کے درزیوں کو طالبان نے خواتین کے کپڑے نہ سینے کا حکم دیا ہے۔ درزیوں کا کہنا تھا کہ طالبان حکام کی جانب سے یہ حکم زبانی دیا گیا ہے۔ ان احکامات سے معاشی مشکلات میں اضافہ ہوگا،دوسری جانب مقامی طالبان حکام نے ایسے احکامات دییے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ درزیوں کوخواتین کے کپڑے سینے سے متعلق کچھ ہدایات جاری کی گئی ہیں تاہم انہیں خواتین کے کپڑے سینے سے نہیں روکا گیا ہے۔ اس سے قبل طالبان لڑکیوں کی تعلیم اور پارکوں میں جانے پر بھی پابندی لگا چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی