طالبان حکومت نے اقوام متحدہ سے اپنے ارکان کو بلیک لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان ارکان کا اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل ہونا دوحا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری دبا ڈالنے کے بجائے افغان نگران حکومت سے بات چیت کرے،انہوں نے کہا کہ ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ دبائو اور طاقت سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، 20سالہ افغان جنگ سے ثابت ہو چکا ہے کہ افغان دبا ئوکے آگے ہار نہیں مانتے ہیں ، مذاکرات اور سمجھوتوں کا راستہ ہی بہتر ہوتا ہے،ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہمارے 20سے 25ارکان اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں ہیں، بلیک لسٹ میں شامل ہیں جن میں سے کچھ ارکان وفات پا چکے ہیں کچھ حیات ہیں جبکہ کچھ ارکان اب افغان حکومت میں کام کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی