تاجکستان کے مفتی اعظم سعیدمکرم عبدالقدیر زادے کو دارالحکومت دو شنبے کی جامع مسجد کا باہر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا گیا ہے۔ تاجکستانی وزارت داخلہ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا ہے،وزارت داخلہ کے مطابق ایک غنڈہ گرد نے مفتی اعظم کو اس وقت چاقو گھونپ دیا جب وہ مسجد سے ادائیگی نماز کے بعد آرہے تھے۔ تاہام انہیں معموملی زخم آئے ہیں۔ انہیں آبتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے، حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔یاد رہے 61 سالہ مفتی اعظم ملک کی اہم ترین عہدے داروں میں سے ایک ہیں۔ وہ علما کی مجلس کے بھی سربراہ ہیں۔ اور بطور مفتی اعظم مرکزی مسجد کے خطیب بھی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی