i بین اقوامی

تائیوان اور فلپائن کے بعد طاقتور سمندری طوفان چین سے ٹکرا گیاتازترین

July 26, 2024

تائیوان اور فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان گیمی چین کے صوبے فوجیان کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے،چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان میں رہنے والے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو طوفان کے خدشے کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،سمندری طوفان گیمی کی وجہ سے تائیوان اور فلپائن میں بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کم از کم 21افراد ہلاک ہو گئے تھے،چین نے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی شام طوفان کے اپنے ساحلوں کی طرف بڑھنے کے ساتھ ہی وارننگ جاری کر دی ہے،چین کے صدر شی جن پنگ نے کمیونسٹ پارٹی کی اعلی قیادت کے ساتھ سیلاب پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے منصوبوں پر ایک اجلاس کی صدارت کی،چینی صوبے فوجیان میں ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ شمالی چین میں حکام نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب آ سکتا ہے،دریں اثنا، ریاستی سیلاب کنٹرول اور خشک سالی ریلیف ہیڈکوارٹر کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات کا بہت زیادہ خطرہ ہے،طاقتور سمندری طوفان گیمی گزشتہ سال سے آنے والے طوفان ڈوکسوری جیسا ہی راستہ اختیار کر رہا ہے جس کی وجہ سے شمالی چین میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا تھا تاہم ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس کا راستہ تبدیل ہوسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی