تائیوان 6.1شدت کے طاقتور زلزلے کے باعث لرز اٹھا،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق تائیوان کے مشرقی ساحل پر جمعہ کی صبح 6.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جزیرے کی سینٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 6.3بتائی گئی تھی تاہم مقامی وقت کے مطابق صبح 7بجکر 35منٹ پر ہوالین شہر کے قریب 15کلومیٹر کی گہرائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،سی ڈبلیو اے نے موبائل فون الرٹ بھی جاری کیا ہے جس میں لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور آس پاس کے ماحول سے خبردار رہیں،تائیوان کی نیشنل فائر ایجنسی نے صبح آٹھ بجے کے قریب ایک بیان جاری کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے،نیشنل فائر ایجنسی کے بیان کے مطابق جزیرے کو دو ٹیکٹونک پلیٹوں کے درمیان واقع ہونے کی وجہ سے اکثر زلزلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی