i بین اقوامی

سری نگر،بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے مزید دو کشمیری نوجوان شہیدتازترین

January 17, 2023

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گاڑی کو علاقے میں داخل ہونے سے روکا اور چیکنگ کے بہانے نوجوانوں کو نیچے اتار لیا،عینی شاہدین نے بتایا کہ نوجوانوں نے کوئی غیر قانونی حرکت نہیں کی اور گاڑی چیک کرنے کی اجازت بھی دیدی لیکن اس کے باوجود جارحیت پسند بھارتی فوج نے نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا،قابض بھارتی فوج نے روایتی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی اور ماورائے عدالت قتل کو مقابلہ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی،نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے پولیس کو دیدیا گیا، اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشوں کے حصول کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی