سری لنکا کے وزیر اعظم دنیش گناوردھنا نیانورا کمارا ڈسنائیکے کے ملک کے نئے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنا استعفی پیش کر دیا۔ اپنے استعفے میں گناوردھنا نے کہا کہ وہ سری لنکا کے نویں ایگزیکٹو صدر کے طور پر ڈسانائکے کے انتخاب کے ساتھ ہی ملک کے آئین کے مطابق استعفی دے رہے ہیں گناوردھنا نے انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈسانائکے کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 21 ستمبر 2024 کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں سری لنکا کا نواں ایگزیکٹو صدر منتخب ہونے پر آپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ صدر کی حیثیت سے آپ سری لنکا کو درپیش مشکل اور چیلنجنگ صورتحال سے ملک اور ہم وطنوں کو نکالنے اور ان کی بحالی کے لئے کئے گئے کام کو جاری رکھتے ہوئے عوام کو فلاح و بہبود فراہم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی