i بین اقوامی

سری لنکا کے نئے صدر نے منصب سنبھالنے کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کردیتازترین

September 25, 2024

سری لنکا کے نومنتخب صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے منصب سنبھالنے کے ایک روز بعد پارلیمنٹ تحلیل کردی تاکہ نومبر میں شیڈول پارلیمانی انتخابات کی راہ ہموار کی جائے گی،عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی حکومت نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے کیونکہ 14نومبر کو ملک میں پارلیمانی انتخابات ہوں گے اور اگلی پارلیمنٹ 21نومبر کو اپنے سیشن کا آغاز کرے گی،خیال رہے کہ سری لنکا میں دو روز قبل ہوئے صدارتی انتخابات میں انورا کمارا ڈسانائیکے کامیاب ہوگئے تھے جبکہ ان کی نیشنل پیپلزپارٹی کے موجودہ پارلیمنٹ میں 225میں سے صرف 3اراکین تھے، جس کے باعث انہوں نے اپنی پالیسیوں کے لیے نیا مینڈیٹ حاصل کرنے کے لیے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی