ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے معطل صدر لوئس روبیلز کی جانب سے ویمن فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی ہرموسو کا بوسہ لینے کے معاملہ نے سپین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ روبیلز کو ان کے عہدہ سے معطل کردیا گیا ہے۔ ان سے جنسی ہراسانی کے الزام کے تحت تفتیش کے مطالبات بھی آ رہے ہیں۔ اس حوالے سے اب روبیلز کی ماں بھی اپنے بیٹے کے دفاع میں سامنے آگئی ہیں۔ روبیلز کی والدہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کے خلاف چرچ میں بیٹھ کر بھوک ہڑتال شروع کر دی۔سرکاری میڈیا کے مطابق روبیلز کی والدہ نے اپنے بیٹے کے خلاف غیر انسانی اور خونی مہم کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے جنوبی سپین کے اندلس کے شہر موٹرل کے ایک چرچ میں خود کو بند کر لیا ہے۔ غمزدہ ماں نے "انصاف کی فراہمی تک" دن رات بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ یاد رہے ہفتہ کے روز فیفا نے روبیلز پر 90دن کی معطلی عائد کر دی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی