i بین اقوامی

ہسپانیہ اور فلسطین کا شرق اوسط میں کشیدگی میں کمی پر زورتازترین

September 20, 2024

ہسپانیہ اور فلسطین نے شرق اوسط میں کشیدگی میں کمی پر زور دیا ہے،ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے صدر محمود عباس کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں کہا لبنان میں کشیدگی کا خطرہ ایک بار پھر خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے لہذا ہمیں امن کے نام پر کشیدگی میں کمی اور ممالک کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے لئے دوبارہ تحمل کی نئی اپیل کرنی چاہئے،سانچیز نے نشاندہی کی کہ 28مئی کو میڈرڈ کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد محمد عباس کا سپین کا یہ پہلا دورہ ہے، آئرلینڈ اور ناروے نے بھی مئی میں یہی فیصلہ کیا تھا،واضح رہے کہ اسرائیل نے تاحال حملوں کی اس بے مثال لہر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے اقوامِ متحدہ سے اس معاملے میں مداخلت کا مطالبہ کیا جسے انہوں نے لبنان کے خلاف "ٹیکنالوجی کی جنگ" قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی