صومالیہ میں جنوری 2021 سے لیکر اب تک خشک سالی کے باعث بے گھر ہونیوالے افراد کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر کے 10 لاکھ 2 ہزار 796 تک پہنچ گئی ہے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور(او سی ایچ اے)نے کہا ہے کہ جولائی میں خشک سالی کی وجہ سے تقریبا83 ہزار 518 افراد بے گھر ہوئے ہیں جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 26 فیصد کم ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے نے 24 جون کو 99 کروڑ 33 لاکھ امریکی ڈالر فراہم کرنے کی اپیل کی تھی تا کہ دسمبر تک صومالیہ میں قحط کو روکنے اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے جان بچانے والی اور زندگی برقرار رکھنے والی امداد فراہم کی جا سکے۔او سی ایچ اے نے کہا کہ خشک سالی کے اثرات اور بڑھتا ہوا معاشی دبا ضروریات کی شدت میں اضافہ کر رہا ہے اور ملک کو قحط کے دہانے کی طرف لے جا رہا ہے-
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی