صومالیہ میں الشباب گروپ کے دہشت گردوں نے بارود سے بھری کار ہوٹل کے گیٹ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 9افراد ہلاک ہو گئے،نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کے روز افریقی ملک صومالیہ کے ایک ہوٹل میں کار بم دھماکے کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے،دہشت گردوں نے بارود سے بھری کار بندرگاہی شہر کسمایو ہوٹل کے مین گیٹ سے ٹکرا دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران صومالیہ کی سیکیورٹی فورسز نے تمام دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا،القاعدہ سے منسلک الشباب گروپ نے ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے،الجزیرہ کے مطابق جبالینڈ کے سیکیورٹی وزیر یوسف حسین دھومل نے کہا کہ سیکیورٹی اہل کاروں نے تین حملہ آوروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، جب کہ چوتھا بم دھماکے میں مارا گیا، دھماکے میں طلبہ اور عام شہریوں سمیت نو افراد ہلاک جب کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے،جس ہوٹل میں دھماکا ہوا وہ ایک اسکول کے قریب تھا، جس کی وجہ سے بہت سے طلبہ بھی زخمی ہوئے تھے۔ دارالحکومت موغادیشو اور وسطی صومالیہ کو نشانہ بنانے والی القاعدہ سے منسلک تنظیم کے خونی حملوں کا نشانہ بننے والا یہ تازہ ترین شہر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی