i بین اقوامی

صومالیہ میں غذائی قلت کم کرنے کے لیے سعودی عرب کا ورلڈ فوڈ پروگرام سے تعاون جاریتازترین

September 24, 2024

شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز نے جمہوریہ صومالیہ میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں شدید غذائی قلت کو روکنے کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ ایک مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے سے ایک لاکھ 80ہزار 148افراد نے فائدہ اٹھائیں گے۔ امداد کی مالیت 4ملین 500ڈالر ہوگی، اس معاہدے پر نیویارک شہر میں منعقدہ 79ویں اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر دستخط کیے گئے،معاہدے پر کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی ڈائریکٹر جنرل سنڈی میک کین نے دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق 1,068.5میٹرک ٹن خصوصی خوراک دو سال سے کم عمر کے بچوں، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور لڑکیوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فراہم کی جائے گی۔ دو سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 22ہزار 847بچوں اور 57ہزار 301دودھ پلانے والی خواتین کے لیے خوراک فراہم کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی