i بین اقوامی

صومالیہ میں دو مختلف کاربم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 35 سے زائد ہو گئیتازترین

January 05, 2023

صومالیہ کے شہر مہاس میں دو کار بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 35 سے زائد ہو گئی ، دھماکوں میں ایک ہی خاندان کے 8افراد سمیت 35 سے زائد ہلاک جبکہ 40سے زائد زخمی ہو گئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہاس پولیس چیف کا کہنا تھا کہ بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے جبکہ ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،پولیس چیف کے مطابق ایک کار بم دھماکہ ان کے گھر کے باہر انہیں نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا تھا جبکہ دوسرا دھماکہ وفاقی قانون ساز اسمبلی کے رکن کے گھر کے باہر کیا گیا،منہاس کے پولیس چیف کا کہنا تھا کہ مرکزی صومالیہ کے شہر مہاس میں ہونے والے دھماکے القائدہ سے منسلک دہشتگرد گروہ الشباب کی جانب سے کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی