i بین اقوامی

صومالیہ، ہیران میں شدید بارشوں کے باعث کئی اسکول عارضی طور پر بندتازترین

May 29, 2024

صومالیہ کے علاقے ہیران میں شدید بارشوں کے باعث کئی اسکول عارضی طور پر بند اور 37ہزار سے زائد طلبہ کی تعلیم معطل ہوگئی۔مقامی میڈیا کے مطابق ہیران کے علاقے میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے باعث کئی سکول بند کردیے گئے۔صومالی حکام کا کہنا تھا کہ سیلاب میں اسکولوں اور تعلیمی سامان کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس سے طویل عرصے تک تعلیم میں خلل پڑے گا۔ بیلڈوین ریجن کے ایجوکیشن ڈائریکٹر مصطفی عثمان محمود نے کہا کہ علاقے میں سیلاب کی وجہ سے اکثر طلبا کی تعلیم میں خلل پڑتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی