i بین اقوامی

صومالیہ 'دہشتگرد تنظیم ''الشباب ''کے حملے میں 5افراد ہلاک'10 زخمی ہو گئےتازترین

November 08, 2022

صومالیہ میں ایک فوجی اڈے پر دہشت گرد تنظیم الشباب کے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق الشباب کے ارکان نے ملک کے گالمودگ علاقے میں فوجی اڈے پر حملہ کیا۔حملے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔حملہ دو بموں سے لدی گاڑیوں سے کیا گیا اور دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز اور الشباب کے ارکان کے درمیان تین گھنٹے تک جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔الشباب کے ارکان جنہیں تنازعہ کے بعد پسپا ہونے پر مجبور کیا گیا، فوجی اڈے میں داخل ہونے کی کوششوں کو بھی ناکام بنادیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی