i بین اقوامی

سویڈن میں شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی بیحرمتیتازترین

August 15, 2023

سویڈن میں ایک بار پھر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کردی گئی،غیرملکی میڈیا کے مطابق عراق سے تعلق رکھنے 2ملعون افراد 37سالہ سلوان مومیکا اور 48سالہ سلوان نجم نے نے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں سوئیڈش شاہی محل کے سامنے مرکزی چوک پر قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کیا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جو واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو روکتی رہی،دونوں ملعون افراد کو سویڈن کے آزادی اظہار کے قانون کے تحت قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دیا تھا جس کے بعد مسلمانوں کو قرآن پاک کے شہید صفحات جمع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ہجوم کے درمیان فائر فائٹر والے ملبوسات پہنے گروپ نے نفرت ختم کرو کے نعرے لگائے،سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا چند ہفتوں کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے۔ رواں سال عید الاضحی کے موقع ملعون شخص نے قرآن پاک کی بیحرمتی کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی