سویڈن میں ایک بار پھر قرآن کریم کے نسخے کو جلانے کی ناپاک جسارت کی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن میں دائیں بازو کے 2 انتہا پسندوں کو پولیس نے عراق کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی اجازت دی تھی۔ جس میں آزادی اظہارِ رائے کے نام نہاد دعویداروں نے مسلمانوں کی الہامی کتب قرآن پاک کو جلانے کی مکروہ حرکت کی گئی۔ سویڈن میں رواں برس ایسا تیسری بار کیا گیا ہے۔ مظاہرہ کرنے والے دونوں شدت پسندوں نے عراق کا پرچم بھی جلایا۔ پچھلی بار کی طرح اس بار بھی قرآن پاک جلانے کی ناپاک جسارت عراقی پناہ گزین سلوان مومیکا نے کی جس نے عید الاضحی کے دن مسجد کے باہر قرآن کو نذر آتش کرنے کی ناپاک جسارت کی تھی۔ سویڈن پولیس کی جانب سے عراقی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی اجازت عراق میں سویڈن کے سفارت خانے پر حملے اور اسے نذر آتش کرنے کے بعد دی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی