سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹوشون نے کہا ہے کہ رواں مہینے میں ترکیہ قومی اسمبلی سے سویڈن کی نیٹو رکنیت منظوری کے بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کہا جا سکتا،سویڈن کی نیٹو رکنیت کا فیصلہ ترکیہ کرے گا،انہوں نے کہا کہ میں یہ وعدہ نہیں کر سکتا کہ اکتوبر میں ہماری نیٹو رکنیت منظور ہو جائے گی۔ اس فیصلے کا دارومدار ترکیہ پرہے اور ترکیہ اپنے فیصلے خود کرتا ہے،کرسٹوشون نے کہا کہ قومی اسمبلی کھلنے کے بعد سویڈن کی نیٹو رکنیت کے بارے میں منظوری مرحلے کو جلد از جلد اسمبلی میں لانے پر اتفاق ہو گیا ہے،ہر کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ جیسے ہی اسمبلی کھلی سویڈن کی نیٹو رکنیت منظور ہو جائے گی۔ میرے خیال میں بھی سویڈن کی نیٹو رکنیت کی منظوری کا وقت آ گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی