سوڈان کے متحارب فوجی دھڑوں نے ایک دوسرے پر سعودی عرب اور امریکہ کی ثالثی میں ہونیوالی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے ،عالمی میڈیا کے مطابق جاری کیے گئے ایک بیان میں ریپڈ سپورٹ فورسزکی قیادت کرنے والے محمد ہمدان ڈگلونے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام سوڈان کے ڈی فیکٹو لیڈر عبد الفتاح البرہان کی قیادت میں فوج پر عائد کیا ہے،بیان کے مطابق فوج نے بلاجواز حملوں کا سلسلہ شروع کیا، ہماری افواج نے ان حملوں کو پسپا کر دیا اور ہماری فوج نے کامیابی سے مگ جیٹ طیارے کو مار گِرایا،بیان میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ وہ انسانی ہمدردی کی خاطر جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں،دوسری جانب سوڈان کی فوج نے جمعرات کی صبح اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے بکتربند گاڑیوں پر حملے جو کہ جنگ بندی کی واضح خلاف ورزی ہیں،ہم نے ان کا مقابلہ کیا،واضح رہے کہچند روز قبل سوڈان کے متحارب فوجی دھڑوں نے ایک نئی قلیل مدتی جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی