سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں ، فوج جنگ بندی میں مزید 72گھنٹے کی توسیع کیلئے رضامند ہوگئی،سوڈان میں متحارب افواج نے اتوار کے روز ایک دوسرے پر جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے لیکن دونوں فریقوں نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باضابطہ معاہدے کی مدت اتوار کی نصف شب ختم ہونے والی تھی مگر اب اس میں مزید 72گھنٹے کی توسیع کی جائے گی،سوڈانی فوج کے مطابق پیراملٹری فورسز کے ساتھ 72گھنٹوں کی جنگ بندی پر راضی ہیں، امید ہے کہ باغی جنگجو جنگ بندی کا احترام کریں گے،آر ایس ایف کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ بین الاقوامی،علاقائی اور مقامی سطح پرمطالبات کے بعد کیا گیا ہے، واضح رہے کہ 15اپریل کو سوڈانی فوج اور نیم فوجی سریع الحرکت فورسز (آر ایس ایف)کے درمیان اقتدار کی کشمکش کے نتیجے میں لڑائی شروع ہوئی تھی اوراس میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں،لڑائی میں 528افراد ہلاک اور 4599زخمی ہوئے ہیں، سوڈان سے اب تک 45ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ لڑائی جاری رہی تو 2لاکھ 70ہزار افراد ملک چھوڑ سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی