مشرقی سوڈان میں فوجی کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ تقریب میں ڈرون حملہ میں آرمی چیف عبدالفتاح البرہان بال بال بچ گئے،عالمی میڈیاکے مطابق سوڈانی خود مختاری کونسل کے صدر عبدالفتاح البرہان کو مشرقی سوڈان میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس میں وہ محفوظ رہے،سوڈانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فضائی دفاع نے دشمن کے ان دو ڈرونز کو مار گرایا جنہوں نے تقریب کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔فوج کے مطابق یہ حملہ سوڈان کی بحیرہ احمر کی ریاست میں فوج کے ڈی فیکٹو دارالحکومت پورٹ سوڈان سے تقریبا 100کلومیٹر (62میل)دور گیبیت آرمی بیس پر ایک گریجویشن تقریب میں ہوا۔حملے کے بعد عبدالفتاح البرہان نے فوجیوں سے خطاب میں کہا کہ ہم پیچھے ہٹیں گے نہ ہار مانیں گے، ہم کسی بھی ادارے کے ساتھ بات چیت نہیں کریں گے، ہم ڈرونز سے نہیں ڈرتے، جب تک اللہ کی مرضی نہ ہو کوئی ہماری جان نہیں لے سکتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی