i بین اقوامی

سوڈان،فوجی دھڑوں میں لڑائی کے دوران خرطوم کی پہچان قرار دی جانے والی18 منزلہ عمارت جل کر راکھ ہو گئیتازترین

September 18, 2023

سوڈان میں فوجی دھڑوں کے درمیان جاری لڑائی میں دارالحکومت خرطوم کی بلند ترین اور مشہور عمارت جل کر خاکستر ہوگئی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک میں فوجی دھڑوں کے درمیان لڑائی میں اتوار کے روز اس اہم عمارت میں آگ لگی،سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمارت کے آرکیٹیکچر نے اسے دردناک قرار دیا،دریائے نیل کے قریب واقع 18منزلہ یہ عمارت خرطوم کی انتہائی اہم عمارتوں میں شمار کی جاتی ہے جسے خرطوم کی پہچان قرار دیا جاتا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شیشے کے اسٹرکچر پر بنی عمارت میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے جب کہ اب تک کسی جانی نقصان کی بھی تصدیق نہیں ہوسکی ہے،میڈیا رپورٹس کیمطابق سوڈان میں طاقت کے حصول کے لیے فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے جس میں فضائی اور زمینی حملوں میں دارالحکومت خرطوم بری طرح متاثر ہوا ہے،اقوام متحدہ کے مطابق سوڈان میں جاری لڑائی کی وجہ سے 10لاکھ سے زائد لوگوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی