i بین اقوامی

سوڈان ، سفارت کاروں پر حملوں کی عالمی سطح پر شدید مذمتتازترین

April 19, 2023

اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح پر سوڈان میں جاری کشیدگی کے دوران سفارت کاروں پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے ،عرب میڈیا کے مطابق دارالحکومت خرطوم میں گزشتہ روز یورپی یونین کے دفتر برائے انسانی امداد کے ڈائریکٹر ویم فرانسن کے جھڑپوں میں زخمی ہونے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکی مندوب لنڈا گرین فیلڈ نے امریکی سفارتی قافلے پر حملے کی مذمت کی ہے،انہوں نے سوڈان میں سفارت کاروں، امدادی کارکنوں اور اقوام متحدہ کے عملے کو نشانہ بنانے والی کارروائیوں کو مسترد کرتے ہوئے فریقین سے امدادی مشنز کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،گرین فیلڈ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ہم سوڈان میں امریکی سفارتی قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سفارت کاروں اور امدادی کارکنوں پر ہونے والے تمام حملوں، بشمول خرطوم اور سوڈان کے دیگر حصوں میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں پر حملو کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی