سوڈان کے وسطی گاں پر نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف)کے حملے میں کم از کم 40 شہری ہلاک ہو گئے۔ غیر سرکاری تنظیم ابو غوطہ مزاحمتی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آر ایس ایف کے حملے میں ریاست گیزیرہ کے علاقے ابو گوٹا کے گوز النقا گاؤں میں کم از کم 40 شہری ہلاک ہوئے۔ بیان کے مطابق گاں میں کئی لاشیں کھلے آسمان تلے پڑی ہیں کیونکہ آر ایس ایف گاؤں والوں کو مرنے والوں کی تدفین کے لیے واپس جانے سے روک رہی ہے۔ کمیٹی نے سول سوسائٹی کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ آر ایس ایف پر دبا ؤڈالیں کہ وہ لوگوں کو گاؤں میں داخل ہونے اور میتوں کی تدفین کی اجازت دے۔ آر ایس ایف نے ابھی تک حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی