i بین اقوامی

سوڈان میں مسلح تنازع نسلی شکل اختیارکرسکتا ہے، اقوام متحدہ ایلچی کا انتباہتازترین

May 23, 2023

سوڈان میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ اگر متحارب فریقوں نے پیر سے شروع ہونے والی جنگ بندی کا احترام نہیں کیا اور اس میں توسیع نہیں کی تو سوڈان میں لڑائی نسلی بنیادوں پر مبنی مسلح تنازع میں تبدیل ہوسکتی ہے،سوڈان کے لیے عالمی ایلچی وولکر پرتھیس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کیا کہ جنگ زدہ ملک میں تنازع نسل پرستی کا رخ اختیار کرسکتا ہے،اس کے طول پکڑنے کا اندیشہ ہے اور اس کے خطے پر اثرات مرتب ہوں گے،پرتھیس سوڈان میں مسلح افواج کے دونوں دھڑوں کے درمیان ایک ہفتے کی جنگ بندی شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل بات کررہے تھے،انھوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ پہلے ہی ایسے اشارے ملے تھے کہ لڑائی ملک کو نسلی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کو موجب بن سکتی ہے، ملک کے کچھ حصوں میں، دونوں افواج یا دو مسلح ڈھانچوں کے درمیان لڑائی فرقہ وارانہ تنا میں بدل گئی ہے، یا اس نے نسلی برادریوں کے درمیان تصادم کو جنم دیا ہے۔اس کے علاوہ خاص طور پر ریاست جنوبی کوردوفان میں بھی قبائلیوں کے متحرک ہونے کے اشارے ملے ہیں،انھوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ پائیدار جنگ بندی کے بعد اقوام متحدہ کی دوسری ترجیح تنازع کو بڑھنے یا نسل کشی سے روکنا ہے،خصوصی ایلچی نے سوڈان کے متحارب فریقوں پرزوردیا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں جس پرانھوں نے دو روز قبل دست خط کیے تھے،انھیں لڑائی بند کرنی چاہیے،انھیں انسانی امداد تک رسائی کی اجازت دینی چاہیے اورانسانی بھلائی کے لیے کام کرنے والے کارکنوں اور اثاثوں کا تحفظ کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی