i بین اقوامی

سوڈان میں ہیضے کی وبا سے 22 افراد جاں بحقتازترین

August 19, 2024

سوڈان میں جون سے جاری ہیضے کی وبا سے 22 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،وزیر صحت حیثم محمد ابراہیم نے کہا کہ بعض صوبوں میں جون میں بارش کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی ہیضے کے واقعات سامنے آئے، وبا سے 22 افراد کے ہلاک جبکہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 354 ہو گئی ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بیماری سے نمٹنے کے لیے رابطے میں ہیں اور ہیضے کی ویکسین تلاش کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری سے رابطے کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی