چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار علاقے کے سرکردہ صںعتی کاروباری اداروں کے نمائندے کاروباری مواقع کی تلاش میں اس وقت وسطی ایشیا کے دورے پر ہیں۔ دورے کا انتظام علاقائی حکومت نے کیا ہے۔توقع ہے کہ رواں ہفتے پیر سے شروع ہونے والے 10 روزہ دورے میں سنکیانگ کے کاروباری ادارے نئے رابطے ، کاروباری مذاکرات اور قازقستان،تاجکستان، کرغزستان اور ازبکستان میں تجارتی میلوں میں شرکت کریں گے۔علاقائی بیورو برائے تجارت نے کہا کہ دورے کا مقصد سنکیانگ اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو گہرا کرنا ہے۔ یہ کثیر الجہتی تعاون کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لئے متعلقہ ممالک کی حکومتوں اور کاروباری اداروں کے ساتھ بات چیت اور تبادلے کو فعال طریقے سے انجام دے گا۔سنکیانگ ژونگ تائی (گروپ) کمپنی لمیٹڈ کے ایگزیکٹو وائس جنرل منیجر برہاتی میم تی یامین نے کہا ہے کہ کمپنی قازقستان میں کیمیائی مصنوعات کے لئے ایک بڑے برآمدی معاہدے پر دستخط کرے گی۔ کمپنی اس دورے میں خام تیل کی درآمد کے مواقع بھی تلاش کررہی ہے۔وائی ای ایم اے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے ایگزیکٹو نائب صدر چھن گینگ نے کہا کہ حکومت نے معروف کاروباری اداروں کو عالمی سطح پر جانے اور بیرون ملک کاروباری مصروفیت کا حصہ بنانے میں پہل کی ہے ۔ یہ اس سمت اشارہ ہے کہ سنکیانگ میں غیرملکی تجارت کے لئے تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔بیورو کے لیو بو کے مطابق دورے کے دوران علاقائی بیورو برائے تجارت، ترسیل کے بین الاقوامی ذرائع کو سہولیات دینے، بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیربڑھانے اور جڑواں شہروں کے درمیان تعاون کے فروغ کا تبادلہ کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی